ماویٰ ایجوکیشنل فائونڈیشن کے اغراض و مقاصد

ماویٰ ایجوکیشنل فائونڈیشن کے اغراض و مقاصد میں سب سے پہلے اور اہم مقصد یہ ہے کہ لوگوں کوباعمل مسلمان، اچھا پاکستانی اور اچھا شہری بنانے کے لئے کسی قسم کی فرقہ وارانہ تعصب سے پاک ہوکر صرف قرآن اور حدیث سے دینی تعلیم کا اہتمام کیا جائے۔ ہمارے اردگرد بہت سے ِلوگ ایسے ہیں جو کہ دینی تعلیم اور خصو صاََ قرآن مجید کی تعلیم کے حوالے سے تشنگی محسوس کرتے ہیں اور جب قرآن مجید کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے عملی قدم اُٹھاتے ہوئے میدان میں آتے ہیں تو فرقہ وارانہ تعصب کی دیواروں کو دیکھتے ہوئے دین سے اور بھی دور ہوجاتے ہیں، ہم اسی مقصد کو لے ماویٰ ایجوکیشنل فائونڈیشن کی بنیاد رکھی ہے تا کہ ایسے تمام افراد جو قرآن مجید اور دین کی تعلیم کے خواہش مند ہیں ان کو قرآن مجید کے زیور سے آراستہ کرکے ملک اور قوم کا بہترین مفاد کے لیے تیار کیا جائے اُس کے لئے ہمارے کاوشیں درج ذیل ہو گئی ۔

عربی زبان کی تعلیم وترویج

  • ایک سالہ تعلیم دین کورس
  • دو سالہ تعلیم دین کورس
  • شارٹ کورسز
  • صرف و نحو
  • فہم دین

قرآن مجید کے مطالعہ کی عام کرنے کی کوشش

  • تجوید ناظرہ و حفظ (طلبہ وطالبات کے لیے علیحدہ علیحدہ)
  • تجوید برائے حفاظ( ایک سالہ کورس)

تصحیح قرآن ، ترجمہ قرآن ، تفسیر قرآن،

  • علوم قرآنی کی عمومی نشرو اشاعت
  • ماویٰ آن لائن اکیڈمی

طلبہ و طالبات کی مناسب تعلیم و تربیت جو تعلیم وتعلم قرآن کو مقصد زندگی بنا لیں

  • ماویٰ سکول سسٹم
  • ماویٰ قرآ ن اکیڈمی